بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

نومسلم مطلقہ خاتون سے نکاح

سوال

ایک غیر مسلم لڑکی کو اس کے شوہر نے تقریباً تین مہینہ پہلے طلاق دی ہے، لڑکی نے اب اسلام قبول کر لیا، سوال یہ ہے کہ اگر کوئی مسلمان اس لڑکی سے شادی کرنا چاہے تو کیا شادی سے پہلے اس لڑکی کو تین حیض عدت گزارنا ضروری ہے یا فوری نکاح ہو سکتا ہے؟

جواب

اگر اس کے شوہر کے طلاق دینے کے بعد تین حیض  آچکے ہیں تو عدت کی ضرورت نہیں فوری نکاح  کرنا جائز ہے ۔ (فتاویٰ دارالعلوم  دیوبند 8/ 277) فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144004200983
تاریخ03-02-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں