بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 جُمادى الأولى 1448ھ 14 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

دس درہم کی مقدار اور قیمت

سوال

دس درہم کی مقدار یا ریٹ آج کل کتنا بنتا ہے؟

جواب

10 درہم کا وزن 2   تولہ ساڑھے سات ماشہ چاندی ہے ، اور موجودہ اوزان کے بموجب اُس کی مقدار 30؍ گرام 618؍ ملی گرام چاندی ہوتی ہے ۔ چاندی کی موجودہ قیمت (880 روپے تولہ ) کے حساب سے دس درھم کی قیمت دو ہزار تین سو دس (2310 ) روپے بنے گی۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144004200982
تاریخ03-02-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں