بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 جُمادى الأولى 1448ھ 28 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

اسفہان، اصفہان نام رکھنا

سوال

"اسفہان" نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

"اسفہان" کا مطلب تو لغات میں نہیں ملتا، البتہ ”اَصفہان“  یہ ایران کا ایک مشہور شہر ہے، کسی زمانہ میں  یہ بہت مشہور اور بہت زیادہ آبادی والی شہر تھا،  اور ”اِصفہان“ موسیقی کے ایک پردہ کا نام ہے، فارسی لفظ ہے۔(لغات فارسی)

اس کے بجائے انبیاءِ کرام علیہم السلام یا صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے  ناموں میں سے کوئی نام رکھا جائے، یا اچھا بامعنی عربی نام رکھا جائے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144004200973
تاریخ03-02-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں