عصمہ اور سہلہ نام رکھنا
سوال
سهلة ، عصمة نام کا مطلب کیا ہے؟ یہ نام رکھ سکتے ہیں؟ کیا یہ نام صحابیہ کے ہیں؟
جواب
(1) عصمہ (عِصمَة ) صحابیہ کا نام ہے، بمعنی: خداداد ملکہ ، پاک دامنی۔
أسد الغابة ط العلمية (7/ 194):
"7110- عصمة بنت حبان:
عصمة بنت حبان بن صخر بن خنساء الأنصارية، ثمّ من بني حرام بايعت النبي صلى الله عليه وسلم قاله ابن حبيب".
الإصابة في تمييز الصحابة (8/ 240):
"11482- عصمة بنت حبان بن صخر بن خنساء الأنصارية، من بني حزام. ذكرها ابن حبيب في المبايعات".
(2) سھلہ (سَهلة) کئی صحابیات کا نام ہے، بمعنی: نرم۔
یہ دونوں نام اچھے ہیں، بچی کا یہ نام رکھ سکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

