بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 ربیع الثانی 1448ھ 08 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

پاکستان بناؤ اسکیم

سوال

 حکومت نے اوور سیز پاکستانیوں سے کہا ہے کہ وہ "پاکستان بناؤ"  نامی اسکیم میں کم از کم پانچ ہزار ڈالرز کی سرمایہ کاری کریں، تین سال کی مدت کے لیے،  انہیں اس پر منافع دیا جائے گا۔ کیا منافع لینا جائز ہے؟

جواب

ہماری معلومات کے مطابق مذکورہ اسکیم حکومتی سودی بانڈ کی طرح کی ایک سودی اسکیم ہے،  جس میں شرح سود کے اعتبار سے حکومت مدت کی تکمیل پر اصل رقم پر زائد رقم دیتی ہے جو کہ سود ہے، لہذا اس قسم کی اسکیم سے نفع حاصل کرنا جائز نہیں۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144004200970
تاریخ02-02-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں