بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 جُمادى الأولى 1448ھ 14 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

رسول اللہ ﷺ کو  نفل یا سنت  کا  ایصال ثواب

سوال

  کیا رسول اللہ ﷺ کو  نفل یا سنت  کسی بھی عبادت کا  ایصال ثواب کرسکتے ہیں؟

جواب

رسول اللہ ﷺ کے لیے دعا واستغفار، صدقہ وخیرات ، تلاوت قرآن کریم یا کوئی بھی نفلی  یا سنت عبادت کرکے اس کا ثواب پہنچانا جائز ہے۔

"سنن ابوداود"  کی روایت ہے: حضرت علی رضی اللہ عنہ نے دو مینڈھے قربان کیے، اور فرمایا: مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی طرف سے قربانی کی وصیت فرمائی تھی، یہ میں ان کی جانب سے قربانی کر رہا ہوں۔ (۲/ ۳۸۵)نیز حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے عمرہ کیا کرتے تھے ۔(رد المحتار ۲/ ۲۴۴)

سنن  ابوداو د ہی کی روایت ہے :حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے ایک جماعت کو اپنی طرف سے نوافل پڑھنے کا حکم فرمایا تھا، جب کہ آپ حیات تھے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144004200962
تاریخ02-02-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں