تم آ زاد ہو جب تمہارا اپنی امی کے گھر سے دل بھر جائے تم واپس آ نا
سوال
میں نے اپنی بیوی کو 2طلاق دی 25دن بعد رجو ع کرلیا، پھر 3 سال بعد ہمارا جھگڑا ہوا، پھر میں نے اپنی بیوی کو کہا: ’’تم آ زاد ہو جب تمہارا اپنی امی کے گھر سے دل بھر جائے، تم واپس آ نا‘‘ کیا ہمار ی طلاق ہوگئی ہم تو 3سال سے ساتھ ہیں؟
جواب
اس جملے سے مزید کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی۔ تاہم آئندہ ایسے جملے کہنے میں بہت احتیاط کی ضرورت ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144004200958
تاریخ02-02-2019

