گاڑی بیچ کر جو رقم حاصل ہو اس کی زکاۃ کا حکم
سوال
میں صاحبِ نصاب ہوں، میرے پاس ایک گاڑی تھی,میں نے اس گاڑی کو بیچ دیا، لیکن میری نیت یہ تھی اس گاڑی کے پیسو ں سے دوسری گاڑی خریدنی ہے، اس دوران سال پورا ہوگیا تو گاڑی کے پیسوں پر زکاۃ واجب ہوگی؟
جواب
مذکورہ صورت میں آپ کی زکاۃ کی ادائیگی کے حساب کا جو دن ہے اس میں چوں کہ گاڑی سے حاصل شدہ رقم کیش کی صورت میں ہے؛ اس لیےحاجتِ اصلیہ میں شمار نہیں ہوگی اور باقی قابلِ زکاۃ مال کے ساتھ اس کی بھی زکاۃ ادا کرنا لازم ہوگا۔فقط اللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

