تین بیٹیوں میں وراثت کی تقسیم
سوال
میت کی صرف تین بیٹیاں ہیں، ان کی میراث کیسے تقسیم ہوگی ؟میت کااور کوئی نہیں ہے۔
جواب
اگر مذکورہ میت کی کوئی نرینہ اولاد نہیں، نیز میت کے بھائی، یا بھائیوں کی کوئی اولاد(بھتیجے وغیرہ) بھی زندہ نہ ہوں، اور میت کے چچا یا چچا کی کوئی اولاد بھی حیات نہ ہو تو اس صورت میں میت کا ساراترکہ تینوں بیٹیوں میں برابر تقسیم کیاجائے گا۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144004200942
تاریخ31-01-2019

