مرد کی نسبت والدہ کی طرف کرتے ہوئے لفظ ’’ابن‘‘ لکھا جائے گا یا ’’بنت‘‘؟
سوال
مرد کو اگر ماں نام کے ساتھ منسوب کرنا ہو تو بن کا لفظ استعمال ہو گا یا بنت کا لفظ؟
جواب
’’ابن‘‘ کا معنی ہے بیٹا اور ’’بنت‘‘ کا معنی ہے بیٹی، چنانچہ مرد کی نسبت چاہے والد کی طرف کرنی ہو یا والدہ کی طرف اس کے ساتھ لفظ ’’بن‘‘ یا ’’ابن‘‘ ہی آئے گا، مثلاً : زید بن ارقم یا زید ابن فاطمہ، جب کہ ’’بنت‘‘ کا لفظ لڑکی کے ساتھ آتا ہے چاہے نسبت والد کی طرف کرنی ہو یا والدہ کی طرف ، جیسے: فاطمہ بنت زید یا فاطمہ بنت مریم۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

