کتے کے رونے کی آواز سے بدفالی لینا
سوال
کتے کے رونے کی آواز سن کر لوگ کہتے ہیں: کوئی مرنے والا ہے کیوں کہ ملک الموت نظر آتے ہیں، کیا یہ صحیح ہے؟
جواب
کتے کی رونے کی آواز سن کر بدفالی لینا درست نہیں ہے، لہذا یہ سمجھنا کہ ایسے موقع پر ملک الموت نظر آتے ہیں؛ لہذا یہ کسی کی موت کی علامت ہے ،یہ خیال غلط ہے ، شرعی طور پر ایسی کوئی بات ثابت نہیں ۔ نیز حقیقت سے بھی اس کا تعلق نہیں ہے. فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144004200884
تاریخ28-01-2019

