کتے کے رونے کی آواز سن کر موت کی بدفالی لینا
سوال
کتے کے رونے کی آواز سن کر لوگ کہتے ہیں کہ کوئی مرنے والا ہے کیوں کہ ملک الموت نظر آتے ہیں، کیا یہ صحیح ہے؟
جواب
یہ بات کہ کتے کا رونا کسی کی موت کی علامت ہے یااُسے ملک الموت نظر آتا ہے ، محض توہمات میں سے ہے، شریعت سے اس کا کوئی تعلق نہیں، نہ ہی کسی روایت میں اس طرح کی کسی بات کا ذکر ہے،لہذا اس طرح کی بدفالیوں سے اجتناب کیا جائے اور انہیں خاطر میں نہ لایا جائے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144004200883
تاریخ28-01-2019

