جنابت کی حالت میں اذان کا جواب دینا
سوال
کیا جنابت کی حالت میں اذان کا جواب دے سکتے ہیں؟
جواب
جنابت کی حالت میں صرف قرآنِ مجید کی تلاوت کرنا اسے چھونا اور مسجد میں داخلہ وغیرہ منع ہے، ذکر و اذکار ،درود شریف پڑھنے،قرآنِ کریم کے علاوہ کوئی وظیفہ پڑھنے کی ممانعت نہیں، لہذا حالتِ جنابت میں اذان کا جواب دیا جا سکتا ہے، البتہ ان اذکار اور اذان کے جواب کے لیے وضو کرنا مستحب ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144004200860
تاریخ26-01-2019

