محرم کے بغیر حج یا عمرہ پر جانا
سوال
پچاس سال سے زائد عمرکی عورت کا بغیر محرم کے حج یاعمرےپر جاناکن صورتوں میں جائزہے؟
جواب
عورت کا محرم کے بغیر حج یا عمرہ کا سفر کرنا کسی عمر اور کسی صورت جائز نہیں۔
سنن الدارقطنى - مكنز - (6 / 227):
"عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى الْمَدِينَةِ فَقَالَ النَّبِي صلى الله عليه وسلم: « أَيْنَ نَزَلْتَ »؟ قَالَ: عَلَى فُلاَنَةٍ. قَالَ: « أَغْلَقَتْ عَلَيْكَ بَابَهَا لاَتَحُجَّنَّ امْرَأَةٌ إِلاَّ وَمَعَهَا ذُو مَحْرَمٍ »". فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

