مذی نجاست غلیظہ ہے یا خفیفہ؟ اور اس کا حکم
سوال
کیا مذی نجاستِ غلیظہ ہے یا خفیفہ؟ نیز مذی کے بارے میں کوئی شرعی احکامات ہیں تو برائے مہربانی وہ بھی مرحمت فرمائیں!
جواب
مذی ناپاک ہے، نجاستِ غلیظہ ہے، کپڑے اور بدن پر لگنے سے کپڑا اور بدن ناپاک ہوجاتا ہے، اگر اس کی مقدار ایک درہم سے کم ہوتو اس کو دھوئے بغیر بھی نماز پڑھ لی تو ہوجائے گی، اگر درہم سے زیادہ ہو تو اس کو دھونا واجب ہے، اس کے نکلنے سےغسل فرض نہیں ہوتا، البتہ وضو ٹوٹ جاتا ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144004200844
تاریخ25-01-2019

