بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

مچھلی کی خرید وفروخت

سوال

مچھلی کا کاروبار کرنا کیسا ہے، وہ مچھلی جسکا شکار خود کیا ہو؟

جواب

جس مچھلی کا خود سمندر یا دریا وغیرہ سے شکار کیا ہو  تو شکار کرنےوالا اس کو پکڑنے کے بعد اس کا مالک بن جاتا ہے، اور مالک کو اپنی چیز میں ہر جائز تصرف کا حق حاصل ہوتا ہے، لہذا مچھلی خواہ خودشکار کی ہو یا کسی سے خریدی ہو بہرصورت اس کی خریدوفروخت جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144004200841
تاریخ25-01-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں