بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

حج بدل کرنے والا کون سا حج کرے؟

سوال

حجِ بدل کے لیے حجِ تمتع ضروری ہوگا؟آفاقیوں کے لیے عموماً قران مشکل ہوتا ہے۔لہذا اس کی کیا صورت ہوگی؟

جواب

حجِ بدل کرنے والے کے لیے اصل حکم تو یہ ہے کہ وہ حجِ افراد کرے، یعنی جس حج میں دمِ شکر ادا کرنا نہیں ہوتا، پس اگر حجِ افراد کرنے کی ہمت نہ ہو، تو حجِ بدل کرانے والے کی اجازت سے حجِ تمتع کرنے کی اجازت ہوگی، تاہم اگر حجِ بدل کرانے والے شخص نے حجِ تمتع کی اجازت نہیں دی تو حجِ بدل میں حجِ افراد  ہی کرنا ضروری ہوگا۔

نیز اگرکوئی  اپنے پیسوں سے کسی مرحوم کی طرف سے ایصالِ ثواب کے لیے حج کررہا ہو تو اس صورت میں  چوں کہ  یہ شرعاً حجِ بدل نہیں ہے اس لیے وہ کسی بھی قسم کے حج کی نیت کر سکتا ہے اور  اس کا بہتر طریقہ کار یہ ہے  کہ حج مکمل کرنے کے بعد اس کا ثواب مرحوم کو بخش دیا جائے ۔

 باقی حجِ بدل میں حجِ قران ادا کرنے کا حکم نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144004200838
تاریخ24-01-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں