بینک کے ملازمین کے بچوں کو ٹیوشن پڑھانا
سوال
ایک صاحب کی اہلیہ بچوں کو سکول ٹیوشن پڑھاتی ہے،ان میں بعض بچے ایسے آتے ہیں کہ ان کے والد بینک میں کام کرتے ہیں ،اور ان کی آمدنی بینک کی تن خواہ ہے،تو کیا یہ خاتون ان بچوں سے فیس لے سکتی ہے،اور یہ فیس اس خاتون کے لیےحلال ہو گی؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں فیس لینے میں کراہت ہوگی۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144004200830
تاریخ24-01-2019

