مسلمان کے جھوٹے میں شفا کی حدیث
سوال
کیا مسلمان کا جوٹھا کھانے میں شفا ہے؟ جو کھانا کسی دوسرے مسلمان سے رہ جائے اس میں شفا ہے ؟
جواب
’’مؤمن کے جوٹھے میں شفا ہے‘‘۔ ان الفاظ میں کوئی حدیث ثابت نہیں ؛ محدثین نے اسے من گھڑت قرار دیا ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144004200819
تاریخ24-01-2019

