بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

فرض نماز میں آیتِ سجدہ پڑھنے کا حکم

سوال

کیا فرض نماز میں سجدہ تلاوت والی آیات پڑھی جاسکتی ہیں؟

جواب

جی ہاں! فرض نماز میں آیتِ سجدہ تلاوت کی جا سکتی ہیں اور نماز میں آیتِ سجدہ تلاوت کی جانے کی صورت میں سجدہ فی الفور واجب ہو گا، اگر تین آیتوں سے زیادہ پڑھنے کے بعد سجدہ کیا گیا تو قضا شمار ہوگا اور تاخیر  کی وجہ سے سجدۂ سہو واجب ہوگا۔ البتہ جہاں مجمع زیادہ ہونے یا عوام کو آیتِ سجدہ کا علم نہ ہونے کی وجہ سے مقتدیوں کی نماز میں خلل کا اندیشہ ہو تو فرض میں آیتِ سجدہ نہیں پڑھنا چاہیے۔  فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144004200795
تاریخ22-01-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں