صارم نام کا مطلب اور نام رکھنے کا حکم
سوال
"صارم" نام کا کیا معنی ہے، کیا مطلب ہے؟
جواب
"صارم " کے معنی ہیں تیز کاٹنے والی تلوار، بہادر آدمی، ارادہ کا پکا، مستقل مزاج۔ (القاموس الوحید) اس لفظ کے مادے "ص، ر،م" سے "اُصَیرِم" ایک صحابی کا لقب ہے، یہ نام (صارم) رکھنا درست ہے، البتہ اسی مادے "ص، ر، م" سے ایک نام "اَصرَم" کو رسول اللہ ﷺ نے تبدیل فرمادیا تھا؛ اس لیے اس کے بجائے کوئی اور نام رکھا جائے تو زیادہ بہتر ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144004200755
تاریخ20-01-2019

