عدتِ وفات کا حکم
سوال
میرے والد صاحب کی وفات ہوگئی، میری والدہ کے لیے کیا احکامات ہیں کہ گھر میں کتنا عرصہ گھر گزاریں گی؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں آپ کی والدہ، اپنے شوہر کے انتقال کے دن سے چار مہینہ دس دن عدت گزاریں گی، اور اس دوران ان کے لیے شدید ضرورت کے بغیر گھر سے نکلنا، زیب وزینت، بناؤسنگھار کرنا، خوشبو لگانا، اور نئے کپڑے وغیرہ پہننا جائز نہیں ہوگا۔
في ’’ البحر الرائق ‘‘ :
"وجب في الموت إظهاراً للتأسف علی فوات نعمة النکاح ؛ فوجب علی المبتوتة إلحاقاً لها بالمتوفی عنها زوجها بالأولی ؛ لأن الموت أقطع من الإبانة ... دخل في ترک الزینة الامتشاط بمشط أسنانه ضیقة لا الواسعة کما في المبسوط ، وشمل لبس الحریر بجمیع أنواعه وألوانه ولو أسود، وجمیع أنواع الحلي من ذهب وفضة وجواهر، زاد في التاتارخانیة القصب". (۴/۲۵۳، کتاب الطلاق ، فصل فی الإحداد) فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

