بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ربیع الثانی 1448ھ 07 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

نابالغ بچے کی طرف سے دعوت میں بالغوں کا شریک ہونا

سوال

طلبہ چائے پارٹی کرتے ہیں، جن میں عموماً چھوٹے بچے بھی ہوتے ہیں،اساتذہ کے  لیے ان میں شرکت کیسی ہے؟

جواب

ایسی اجتماعی دعوتیں جن میں نابالغ بچوں کا مال بھی شامل ہو، اساتذہ کو شرکت نہیں کرنی چاہیے۔ البتہ اگر ضیافت کسی بچے کے والد یا سرپرست کی طرف سے ہو ، لیکن وہ بچے کی تربیت کی غرض سے اس کے ہاتھ سے اساتذہ  کی ضیافت پر خرچ کروائے تو  اس میں شرکت کی گنجائش ہوگی۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144004200735
تاریخ19-01-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں