سودی بینک میں اکاؤنٹ کھلوانا
سوال
میرے بھائی کا کہنا ہے کہ سودی بنک میں اکاؤنٹ کھولو، حکومت میزان بنک کو نہیں مانتی؛ کیوں کہ ہم نے بلیک منی کو وائٹ کرنا ہے، کیوں کہ ہم نے گاڑی خریدنی ہے، لیکن ہم بنک کے ذریعے نہیں لے رہے ہیں ،سودی بںک میں اکاؤنٹ کھولنا پڑے گا؟
جواب
کسی بھی بینک میں سودی اکاؤنٹ (مثلا سیونگ اکاؤنٹ وغیرہ) کھلوانا جائز نہیں ہے، بوقتِ ضرورت کرنٹ اکاؤنٹ کھلوانے کی گنجائش ہے۔ پیسہ اگر خلافِ شریعت نہیں ہے تو وائٹ کرنے کے لیے کو ئی جائزتدبیر اختیارکی جاسکتی ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

