اسمگل شدہ مال کی فروخت سے حاصل شدہ آمدنی کا حکم
سوال
اسمگل شدہ مال مثلاً موبائل/مڈیسن وغیرہ کی آمدنی کا کیا حکم ہے؟
جواب
مفادِ عامہ کی خاطر اگر حکومتی سطح پر جائز اشیاء کی اسگلنگ ممنوع ہو تو اس سے گریز کرناچاہیے؛ کیوں کہ قانون شکنی کی صورت میں مال اور عزت کا خطرہ رہتا ہے۔ البتہ جائز اشیاء کی اسمگلنگ سےجو نفع حاصل ہو گا وہ حلال ہو گا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144004200716
تاریخ19-01-2019

