بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

منگنی کے بعد آپس میں بات چیت کرنا

سوال

خالہ  کی لڑکی کے ساتھ اگر رشتہ ہوجائے تو نکاح سے پہلے بات کرنا جائزہے ؟

جواب

منگنی   کے وقت اگر شرعی طور پر نکاح نہ ہو تو منگنی کی حیثیت ایک وعدہ ہی  کی  ہے  کہ  دوخاندان والوں نے آپس میں وعدہ کر لیا ہے کہ اس لڑکی کا اس لڑکے سے مستقبل میں نکاح ہوگا۔

وعدہ کرنے سے  لڑکا لڑکی ایک دوسرے کے لیے حلال نہیں ہوتے؛ لہذا  منگنی کے بعد نکاح ہونے تک لڑکا اور لڑکی آپس میں ایک دوسرے کے لیے  نامحرم اور اجنبی ہی رہتے ہیں ، اورنامحرم لڑکاو لڑکی کا آپس میں  بات چیت کرناناجائز ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144004200715
تاریخ19-01-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں