بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

خراب انڈا کپڑے پر لگ جائے تو کیا حکم ہے؟

سوال

 خراب انڈہ  کپڑوں  لگ جائے  تو کپڑا ناپاک ہوگا؟

جواب

اگر خراب انڈے سے مراد یہ ہے کہ  مرغی کے انڈا دیتے وقت اس کے چھلکے پر جو تری  ہوتی ہے وہ کپڑے پر لگ گئی تو شرعاً اس کا حکم یہ ہے کہ  یہ پاک ہے، اگر کپڑوں پر لگ جائے تو کپڑے ناپاک نہیں ہوں گے۔

اور اگر مراد یہ ہے کہ انڈا اندر سے خراب ہوگیا ہے اور اس میں خون پیدا ہوگیا ہے اور وہ کپڑوں پر لگ گیا تو اس کا حکم یہ ہے کہ وہ ناپاک ہے، اگر کپڑوں پر لگ جائے تو اس جگہ کو پاک کرنا ضروری ہوگا۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 349):
"وكذا البيضة، فلا يتنجس بها الثوب ولا الماء إذا وقعت فيه، لكن يكره التوضؤ به للاختلاف".

الفتاوى الهندية (1/ 62):
"إذا صلى وفي كمه بيضة مذرة قد حال مخها دماً جازت صلاته، وكذا البيضة التي فيها فرخ ميت. كذا في فتاوى قاضي خان.

في النصاب: رجل صلى وفي كمه قارورة فيها بول لاتجوز الصلاة سواء كانت ممتلئة أو لم تكن؛ لأن هذا ليس في مظانه ومعدنه بخلاف البيضة المذرة؛ لأنه في معدنه ومظانه وعليه الفتوى. كذا في المضمرات".  فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144004200702
تاریخ18-01-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں