بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

انشورنس پالیسی پر ملنے والی رقم کا حکم

سوال

انشورنس پالیسی کے پیسے  لینا جائز ہیں؟

جواب

انشورنس پالیسی لینا سود اور جوا ہونے کی وجہ سے جائز نہیں ہے، پس اگر کسی نے پالیسی لے لی ہو تو اسے چاہیے  کہ جلد از جلد اسے ختم کردے اور جو  رقم جمع کراچکا ہے صرف اتنی ہی رقم واپس لے لے، زائد رقم سود ہونے کی وجہ سے لینا جائز نہیں، اور اگر کسی نے زائد رقم لے لی ہو تو زائد رقم ثواب کی نیت کے بغیر صدقہ کرنا ضروری ہوگا۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144004200690
تاریخ17-01-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں