بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 جُمادى الأولى 1448ھ 28 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

شاہ ویز نام کا مطلب

سوال

 میں نے اپنے بیٹے کا نام "شاہ ویز"  رکھا ہے ۔ کیا یہ نام ٹھیک ہے یا اس میں کوئی خرابی ہے؟  شاہ ویز اور شاویز کے معنی میں کوئی فرق ہے ؟ اگر ہے تو دونوں کے معنی کیا ہے؟ اور بہتر نام کون سا ہے؟

جواب

"شاہ ویز"  کا معنی مختلف لغات میں تلاش کے باوجود ہمیں نہیں ملا۔اسی طرح "شاویز" بھی بے معنی لفظ ہے۔ انبیاءِ کرام  علیہم السلام یا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے ناموں سے کسی نام کا انتخاب کرلیجیے، یا اچھا بامعنی عربی نام رکھیے۔ ہماری ویب سائٹ پر اسلامی ناموں کے سیکشن میں سے بھی اچھا نام منتخب کرسکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144004200688
تاریخ17-01-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں