پیتل یا لوہے کے کڑے استعمال کرنے کا حکم
سوال
پیتل یا لوہے کے کڑے کا زیور عورت کے لیے استعمال کرنا جائز ہے یا نہیں؟
جواب
عورت ہردھات کا زیور استعمال کرسکتی ہے، لوہے، تانبے، پیتل ، پلاسٹک اور کانچ کسی بھی دھات کا بنا ہوا کڑا استعمال کرنا درست ہے، البتہ انگوٹھی صرف سونے اور چاندی کی جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144004200686
تاریخ17-01-2019

