بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 جُمادى الأولى 1448ھ 14 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بیرے کو ٹپ دینا

سوال

ہوٹلز وغیرہ میں ویٹرز کو ٹِپ دینے کے حوالے سے کوئی فتوٰی ارسال فرما دیں۔ آج کل تو حال یہ ہے کہ اگر ویٹر کو ٹپ نہ دی جائے تو بعض جگہوں پر کسٹمر کو طعن و تشنیع کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

جواب

ویٹر کو ٹپ دینا کسٹمر پر لازم نہیں، اس کی صواب دید پر موقوف ہے، نہ دینے پر طعن وتشنیع مناسب نہیں۔ باقی عمومی عادت چوں کہ لوگوں کی دینے کی ہے؛ اس لیے ویٹر وغیرہ ہر کسٹمر سے اس کی امید رکھتے ہیں، لہذا اگر گنجائش ہو تو  دے دیے جائیں۔ فقط واللہ اعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144004200684
تاریخ17-01-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں