بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

جی پی فنڈ (General Provident Fund) پر ملنے والی اضافی رقم کا حکم

سوال

 جی پی فنڈ پر اضافی رقم کا حکم کیا ہے؟ 

جواب

جبری اور غیر اختیاری ”جی پی فنڈ “ (General Provident Fund) ہو تو اصل رقم  اور اس پر  جو زائد  رقم ملتی ہے  شرعاً  وہ  ملازم کے حق میں سود کے حکم میں نہیں ہے، ملازم کے لیے اس کو وصول کرنا  اور استعمال کرنا جائز ہے۔ البتہ اگرفنڈ اختیاری ہو توپھر صرف اصل رقم کا استعمال کرنا جائز ہوگا۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144004200672
تاریخ16-01-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں