ڈیمینیشنگ مشارکہ کا کیا حکم ہے جب کہ ایک شخص اپنی ذاتی پراپرٹی میں کرے؟
سوال
اگر کسی شخص کی ملکیت میں کوئی جائیداد پہلے سے ہو ، کیا وہ اس جائیداد پر اسلامک بینک سے ڈیمینیشنگ مشارکہ کر سکتا ہے؟
جواب
مروجہ اسلامک بینک کے ساتھ کرنٹ اکاؤنٹ کے علاوہ دیگر معاملات کرنے کی اجازت نہیں، لہٰذا سوال میں مذکورہ معاملہ (ڈیمینیشنگ مشارکہ) بھی شرعاً درست نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144004200655
تاریخ15-01-2019

