حیض و نفاس کی حالت میں قرآن مجید چھونا اور پڑھنا
سوال
کیا حائضہ عورت قرآن پاک کو چھوسکتی ہے اور تلاوت کرسکتی ہے؟
جواب
حیض اور جنابت کی حالت میں قرآن کریم کو ہاتھ لگانا ممنوع ہے، اسی طرح تلاوت بھی منع ہے؛ لہٰذا عورتیں ناپاکی کی حالت میں قرآن کو چھوئے بغیر بھی تلاوت نہیں کرسکتیں۔ البتہ وہ آیات جو دعا پر مشتمل ہیں، (مثلاً: سورہ فاتحہ، آیۃ الکرسی، ودیگر قرآنی دعائیں) انہیں بطورِ دعا پڑھ سکتی ہیں۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144004200623
تاریخ14-01-2019

