بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 جُمادى الأولى 1448ھ 20 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

مقیم امام کے پیچھے مسافر کی نماز

سوال

 اگر کوئی شخص مسافر ہو اور وہ مقیم امام کے ساتھ نماز پڑھ رہا ہو، اس کو امام کے ساتھ صرف ایک رکعت ملی ہو آیا وہ مسافر والی نماز پڑھے گا یا مقیم والی امام کے سلام پھیرنے کے بعد ؟

جواب

مسافر جب مقیم کی اقتدا کرے گا تو پوری ہی نماز پڑھے گا ، خواہ قعدہ اخیرہ میں امام کے ساتھ ملا ہو ،مقیم امام کے پیچھے مسافر کے لیے قصر جائز نہیں ۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144004200619
تاریخ13-01-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں