روحان (را پر پیش اور واو مدہ کے ساتھ)نام رکھنا
سوال
’’روحان‘‘ نام رکھنا کیسا ہے جب کہ راء پر پیش اور واؤ مدہ ہو ؟
جواب
’’روحان‘‘ (را پر پیش اور واو مدہ کے ساتھ) ’’روح‘‘ کی تثنیہ ہے، اور روح کے مختلف معانی ہیں، جن میں سے مشہور و معروف معنی ’’روح‘‘ ہی ہے۔ اس لحاظ سے ’’روحان‘‘ کا معنی ہوگا: ’’دو روحیں‘‘، لہذا یہ نام رکھنا درست نہیں۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144004200616
تاریخ13-01-2019

