بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

آلہ تناسل، خصیتین کٹے جانور کی قربانی کا حکم

سوال

اگر کسی جانور کو خصی کرتے وقت آلہ تناسل اور خصیتین بالکل کٹ جائیں تو اس کی قربانی کا کیا حکم ہے؟

جواب

اگر جانور کو خصی کرتے ہوئے اُس کے خصیتین اور آلہ تناسل کٹ جائیں، تو اس کی قربانی جائز ہے۔ فتاوی شامی میں ہے :

"تجوز التضحیة بالمجبوب العاجز عن الجماع".  ( رد المحتار، كتاب الأضحية، ٩/ ٤٧٠، ط: دار عالم الكتب )فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144004200615
تاریخ13-01-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں