بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

1 جُمادى الأولى 1448ھ 13 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

غیرمحرم کے ساتھ عمرے کا سفر کرنا

سوال

کیا میرے ساتھ عمرہ پر میری خالہ کی بیٹی جو کہ شادی شدہ ہے اور چچا کی بیٹی جو کہ غیر شادی شدہ ہے،یہ دونوں میرے ساتھ عمرہ پر جاسکتی ہیں۔جب کہ میرے ساتھ میری والدہ ،اہلیہ، چچی اور خالہ بھی جا رہی ہیں،وہ لڑکیاں اسی چچی اور خالہ کی بیٹیاں ہیں؟

جواب

آپ کی والدہ اور خالہ آپ کے لیے محارم میں سے ہیں، ان کاآپ کے ساتھ عمرے کے  سفر پر جانا  درست ہے، جب کہ چچی، خالہ کی بیٹیاں  اور چچی کی بیٹیاں آپ کے لیے اجنبی ہیں ،ان کاآپ کے ساتھ عمرہ کا سفرکرنا درست نہیں ہے،جب تک کہ ان کے ساتھ ان کے محارم میں سے کوئی شخص نہ ہو۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144004200574
تاریخ11-01-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں