قرآن مجید میں مور کا پر رکھنا
سوال
کیا قرآن مجید میں مور کا پر رکھا جا سکتا ہے؟
جواب
قرآنِ مجید میں مور کے پر رکھنا بے اصل ہے، اس لیے اس کو باعثِ خیر و برکت اور ثواب سمجھ کر رکھنا درست نہیں۔ ہاں اگر مور کا پر پاک ہو اور اس کے حسن و خوبصورتی کی وجہ سے قرآن مجید یا دیگر کتب میں رکھا جائے تو کوئی قباحت بھی نہیں۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144004200573
تاریخ11-01-2019

