جی پی فنڈ پر ملنے والی اضافی رقم کا حکم
سوال
کیا سرکاری ملازمین کے جی پی فنڈ پر انٹرسٹ لینا جائز ہے؟
جواب
''جی پی'' فنڈ جس کی کٹوتی ملازمین کی مرضی سے نہ ہوتی ہو اس کی اصل رقم بمع اضافی رقم کے لینا جائز ہے اور اس کی وجہ سے تن خواہ پر اثرنہیں پڑتا۔البتہ جہاں کٹوتی اختیاری ہو ،وہاں اضافی رقم لینا جائز نہیں۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144004200557
تاریخ10-01-2019

