ہاتھ پر ایلفی لگی رہنے کی صورت میں وضو کا حکم
سوال
اگر ناخن پر ایلفی لگ جائے اور وہ اتر نہیں پا رہی تو وضو ہو جائے گا ؟
جواب
اگر ایلفی ہاتھ پر لگی رہ جائے توچوں کہ اس صورت میں جلد تک پانی نہیں پہنچ پاتا؛ اس لیے ایلفی لگی رہنے کی صورت میں وضو نہیں ہوگا ۔وضو سے قبل اس کو اتارنا لازم ہے ۔ عموماً ایلفی چھوٹ جاتی ہے، لہٰذا ناخن پر لگی ایلفی کو چھڑانا ضروری ہوگا؛ کیوں کہ اس میں زیادہ مشقت نہیں ہے۔ البتہ اگر کھال پر ایلفی لگی ہو اور پوری کوشش کے بعد بھی مکمل طور پر نہ چھوٹے، اور زیادہ کوشش کے نتیجے میں کھال اترنے یا زخم بننے کا اندیشہ ہو تو جس قدر ہٹ سکے اس کا چھڑانا ضروری ہوگا۔ (آپ کے مسائل اور ان کا حل 3/96)فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

