قرآن مجید کی تلاوت کا وقت
سوال
سورہ رحمٰن کی تلاوت کا ایسا وقت بتادیں جو بہت مفید اور افضل ہو، کیا عشاء کے بعد نہیں پڑھنی چاہیے؟
جواب
قرآنِ مجیدکی تلاوت کے لیے کوئی وقت مخصوص نہیں ہے، جس وقت بھی سہولت ہو تلاوت کی جاسکتی ہے،اور جتنی زیادہ تلاوت ہوسکے اتنا ہی خیر وبرکت کا ذریعہ اور اجروثواب کا باعث ہے، نیز عشاء کے بعد سورۃ الرحمٰن کی تلاوت کی ممانعت نہیں ہے، بلکہ سونے سے پہلے قرآن مجید کی (مطلقاً) تلاوت کی تو فضیلت بھی وارد ہوئی ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

