پرائز بانڈ اور بیمہ کا حکم
سوال
پرائز بانڈ کے ذریعے انعام میں جیتی گئی رقم کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ نیز انشورنس بیمہ پالیسی کروانا کیسا ہے؟
جواب
1۔ پرائز بانڈ پر ملنے والا انعام درحقیقت سود ہوتا ہے جسے لینا شرعاّ جائز نہیں، اگر زائد رقم انعام کے نام پر وصول کرلی ہو تو ثواب کی نیت کے بغیر مستحقِ زکاۃ پر صدقہ کر نا ضروری ہوگا۔
2۔ انشورنس یا بیمہ چوں کہ ’’جوا‘‘ اور ’’سود‘‘ پر مشتمل عقد ہے، اس وجہ سے ایسی کوئی بھی پالیسی حاصل کرنا شرعاً جائز نہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

