بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 جُمادى الأولى 1448ھ 14 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

مور کا پر قرآن مجید میں رکھنا

سوال

کیا مور کا پر قرآن مجید میں رکھ سکتے ہیں؟

جواب

قرآنِ مجید میں مور کے پر رکھنا  بے اصل ہے، اس لیے اس کو باعثِ خیر و برکت اور ثواب سمجھ کر رکھنا درست نہیں۔  ہاں اگر مور کا پر پاک ہو اور اس کے حسن و خوبصورتی کی وجہ سے قرآن مجید یا دیگر کتب میں رکھا جائے تو کوئی قباحت بھی نہیں۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144004200516
تاریخ08-01-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں