بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

صرف دوتولہ سونا پر زکات لازم نہیں

سوال

اگر کسی کے پاس صرف دو تولہ سونا ہو اور ساتھ میں کوئی اور مال نہ ہو، نہ نقدی اور نہ چاندی وغیرہ تو اس پر زکات اداکرنا واجب ہے؟مرد اور عورت دونوں کے لیےایک حکم ہے یا الگ الگ؟

جواب

فقط دو تولہ سوناپر زکات لازم نہیں، البتہ اگر سونے کے ساتھ چاندی ،یانقد رقم یامال تجارت ہو اور ان کا مجموعہ نصاب(ساڑھے باون تولہ چاندی کی موجودہ قیمت)کو پہنچ جائے اور سال گزرجائے تو زکات لازم ہوگی،مرد اور عورت دونوں کا یہی حکم ہے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144004200495
تاریخ07-01-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں