مور کھانے کا حکم
سوال
مور حلال ہے یا حرام ؟
جواب
"مور" کا گوشت کھانا جائز ہے، کیوں کہ اس میں اصل حلت ہے؛ اللہ عز وجل کا فرمان ہے:
هو الذي خلق لكم ما في الأرض جميعاً
ترجمہ: وہ اللہ جس نے تمہارے لیے زمین کی تمام چیزوں کو پیدا کیا۔ [البقرۃ:29 ]
اور پھر یہ احادیث میں ممنوعہ جانوروں میں بھی شامل نہیں۔ اور نہ اس میں کوئی نقصان اور ضرر ہے، اس لیے "مور" کھانا جائز ہے.فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144004200470
تاریخ06-01-2019

