نماز جمعہ کی قضا
سوال
نمازِ جمعہ بھولے سے بغیر وضو پڑھ لی تو بعد میں 4 رکعت نماز پڑھے یا دو رکعت؟ اور اگر جمعہ نکل جائے تو نمازِ ظہر پڑھے یا جمعہ پڑھے؟
جواب
مذکورہ صورت میں جب کہ ظہر کاوقت نکل چکا تو جمعہ کی قضا کرتے ہوئے ظہر کی چار رکعت بطور قضا پڑھے۔
"(وكذا أهل مصر فاتتهم الجمعة) فإنهم يصلون الظهر بغير أذان ولا إقامة ولا جماعة". (2/157،ط:سعید) فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144004200435
تاریخ04-01-2019

