بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

دخول کعبہ پر طلاق کو معلق کرنے کی صورت میں حطیم میں داخل ہونے کا حکم

سوال

 اگر ایک بندے نے یہ قسم کھائی ہو کہ اگر میں خانہ کعبہ کے اندر داخل ہوا تو میری بیوی کو طلاق ہے, اب اگر وہ شخص حطیم میں داخل ہوا تو کیا طلاق واقع ہو گی یا نہیں؟

جواب

قسم کا مدار چوں کہ عرف پر ہوتا ہے، اور عرف میں حطیم  پر خانہ کعبہ کے اندرونی حصہ کا اطلاق نہیں ہوتا ہے؛ اس لیے  صورتِ مسئولہ میں بیوی کی طلاق کو خانہ کعبہ کے اندر داخل ہونے پر معلق کرنے والا شخص اگر حطیم میں داخل ہوجائے تو اس کی بیوی کو طلاق نہیں ہوگی۔ الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (3/ 743) فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144004200429
تاریخ03-01-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں