بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 جُمادى الأولى 1448ھ 29 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

میزان بینک سے قسطوں پر گاڑی لینے کا حکم

سوال

میزان بینک سے قسطوں پر گاڑی لینے کا کیا حکم ہے؟ جائز ہے یا نہیں؟

جواب

ملک کے جمہور علمائے کرام اور مقتدر مفتیانِ کرام کی رائے کے مطابق میزان بینک سمیت دیگر مروجہ  اسلامی بینکوں کے معاملات مکمل طور  پر شرعی اصولوں کے مطابق نہیں ہیں، اس لیے میزان بینک سمیت دیگر مروجہ اسلامی بینکوں سے قسطوں پر گاڑی لینا جائز نہیں ہے، کیوں کہ اس عقد میں بھی متعدد شرعی اصولوں کی خلاف ورزی لازم آتی ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144004200426
تاریخ03-01-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں