کلیجی کو بغیر پکاۓ کھانا
سوال
کلیجی کو بغیر پکاۓ کھانا جائز ہے یا نہیں ائمہ حضرات کے نزدیک؟
جواب
کلیجی کو بغیر پکاۓ کھانا جائز ہےبشرطیکہ مضر صحت نہ ہو۔
"وکذا إذا أکل لحماً غیر مطبوخ، أو شحماً غیر مطبوخ علی المختار"۔ (الهندیة ۱؍۲۰۵)
"وإن أکل لحماً غیر مطبوخ اختلفوا في وجوب الکفارة والصحیح هو الوجوب …، وإن أکل لحماً غیر مطبوخ علیه القضاء والکفارة"۔ (الفتاوى الخانية۱؍۲۱۴، ومثله في الولوالجیة ۱؍۲۲۳، شامی ۳؍۳۸۷)
کفایت المفتی میں ہے:
" گوشت کچا کھانا جائز ہے پکانا حلت کی شرط نہیں ہے ۔ محمد کفایت اللہ کان اللہ لہ۔" (کفایت المفتی جلد 8) فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

